جدہ کی تجارتی نمائش دی ہوٹل شو میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری تک درخواستیں طلب کر دی گئیں

روزہ عالمی تجارتی میلہ 19مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا

اتوار 7 فروری 2016 13:21

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء)ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش دی ہوٹل شو میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاریکردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ عالمی تجارتی نمائش 17 مئی 2016ء کو شروع ہو گی جس میں ہوٹل ٹیکسٹائلز، تولئے، پردے، بسترے کی چادریں، یونیفارمز، ایپرن، ٹیبل کلاتھ، مشینیں، مشین اور ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اور کٹلری سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے والمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی میلہ 19مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔