سعودی خاتون پر تارک وطن کے حملے کی وڈیوسامنے آگئے

غیرملکی مقیم نے خاتون کو زورداردھکا دیکر فرارہونے کی کوشش کی،پولیس نے حراست میں لے لیا

اتوار 7 فروری 2016 12:48

سعودی خاتون پر تارک وطن کے حملے کی وڈیوسامنے آگئے

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ خلیجی ممالک میں غیرملکی مقیمین (بالخصوص جنوبی ایشیا کے باشندوں) کے ساتھ اچھا سلوک نہیں برتا جاتا۔ اس بات کو کسی حد تک درست مان بھی لیا جائے تو مقامی لوگوں کے اس نازیبا رویے کی ایک اہم اور بڑی وجہ وہ شرمناک سرگرمیاں اور واقعات ہیں جن کا یہ غیر ملکی مقیمین وقتا فوقتا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔

اسی نوعیت کے ایک واقعے کی وڈیو سوشل ویب سائٹ "ٹوئیٹر" پر گردش میں ہے۔ وڈیو میں ایک تجارتی مرکز کے اندر راہ داری میں چلتے ہوئے غیرملکی مقیم کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے ایک خاتون کو زور دار طریقے سے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ وڈیو کے اگلے منظر میں مذکورہ شخص فرار کی کوشش کر رہا ہے تاہم اس سے قبل ہی سیکورٹی اہل کاروں نے اس کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران تجارتی مرکز میں موجود بہت سے صارفین نے اس شخص کی پٹائی بھی کر ڈالی۔جائے وقوعہ کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آئی ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت ریاض میں پیش آیا۔ تاہم ریاض پولیس کے سرکاری ترجمان فواز المیمان نے اس کی تردید کی ہے۔ انہوں نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ ریاض پولیس کو اس واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوسکا ہے کہ یہ واقعہ ریاض شہر میں پیش آیا ۔ٹوئیٹر پر سرگرم حلقوں نے خاتون کو دھکا دینے والے غیرملکی مقیم کی گرفتاری اور اس کے خلاف سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ بھی ویڈیو دیکھئے

متعلقہ عنوان :