لاہور، ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت ڈائیو بس اڈہ کو دوسری جگہ شفٹ کرنے کے حوالے سے اجلاس

ڈائیو بس اڈہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی شرکت

ہفتہ 6 فروری 2016 22:48

لاہور، ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت ڈائیو بس اڈہ کو دوسری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت ڈائیو بس اڈہ کو کلمہ چوک سے دوسری جگہ شفٹ کر نے کے حوالے سے ایک اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائیو بس اڈہ کی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائیو انتظامیہ نے ڈی سی او لاہور کو بریفینگ دیتے ہوئے بتا یا کہ انہوں نے بس اڈہ شفٹ کر نے کے لیے تین جگہوں کا انتخاب کیا ہے جس پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ابھی بس اڈے کے لیے مزید جگہوں کو تلاش کر یں اور اگلے ہفتے ہو نے والے اجلاس میں اس کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :