مولانا عبدالغفور حیدری کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ

ہفتہ 6 فروری 2016 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں دہشت گرد عناصر جس طرح بے گناہ لوگوں کے خون سے کھیل رہے ہیں یہ ہمارے اسلامی بلوچ اور پشتون روایات کے منافی ہے اور حکومت بھی ان واقعات کی روک تھام میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :