حکومت حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے کردار ادا کرے، مولانا عبدالواسع کی کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت

ہفتہ 6 فروری 2016 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کوئٹہ میں فورسز اور عوام نشانہ پر ہیں اور حکومت میں شامل جماعتیں خواب خرگوش میں ہیں اور امن وامان کے حوالے سے باتیں کرتے تھکتے نہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حکومتی دعوے امن وامان کے حوالے سے غلط ثابت ہوئے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کوئٹہ شہر دہشت گردی کے نشانہ پر ہے اور حکومت امن وامان کے حوالے سے حکومت نے اب تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے آئے روز فورسز اور عوام خودکش حملوں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں شہید ہورہے ہیں اور حکومت کی جانب سے اب تک کوئی خاص کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس طرح کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمتی کرتی ہے

متعلقہ عنوان :