افتخارمحمد چوہدری کی کوئٹہ میں خودکش حملہ کی مذمت

حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے جب تک عوام کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا تو ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرے گا ،بیان

ہفتہ 6 فروری 2016 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے جب تک عوام کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا تو ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرے گا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور اب تک ریاست نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے حکومت صرف مذمتی بیانات تک محدود ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری طورپر عملدرآمد کرکے دہشت گردوں کا صفایا کیاجائے عوام اور فورسز نے ملک کی سلامتی کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اب حکمران ڈٹ دہشت گردوں کا خاتمہ کرے