اختیارات سے تجاوز،وزیر اعلی پنجاب نے ڈائریکٹر کوارڈنیشن عبدالمجیدشاہد کو معطل کردیا،پندرہ روز میں انکوائر ی رپورٹ طلب

ہفتہ 6 فروری 2016 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب نے اختیارات سے تجاوزکرنے پر ڈائریکٹر کوارڈنیشن عبدالمجیدشاہد کو معطل کردیاہے ،پندرہ روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے جبکہ گریڈ 20کے افسر کو انکوائری کے لیے مقرر کیاہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوزکرنے پر ڈائریکٹر کوارڈنیشن عبدالمجید شاہد کو معطل کردیاہے ۔

پندرہ روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے جبکہ گریڈ 20کے افسر کو انکوائری کے لیے مقرر کیاہے ۔واضح رہے کہ معطلی کی سمری انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی گئی ہے جبکہ گریڈ بیس چےئرمین پی آر اے کو انکوائری آفیسر مقرر کیاگیا ہے جو پندرہ روز میں اپنی رپورٹ مکمل کرکے پیش کریں گے

متعلقہ عنوان :