ضلعی عدالت میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے مقدمہ میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

دوسرے مقدمے میں ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہفتہ 6 فروری 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے مقدمہ میں ملزم مقصود اختر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ ایک دوسرے مقدمے میں ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سول جج جواد حسین عادل نے ملزم مقصود اختر عرف گسنگ کے مقدمے کی سماعت کی دوران سماعت تھانہ آبپارہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم لوگوں کو بھرتی کے لئے جعلی تقرری لیٹر بنا کے دیتا تھا اورلوگوں سے رقم بٹورتا تھا ملزم اس دھندے میں اکیلا نہیں اس کے ساتھ پورا گروہ ہے لحاظہ ملزم سے تفتیش کے لئے تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے عدالت نے ملزم کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو آٹھ فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا واضح رہے کہ ملزم مقصود اختر کیخلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 420 کے تحت مقدمہ نمبر 26/16 مورخہ بیس جنوری کو درج ہوا تھا ملزم کیخلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 406 کے تحت بھی ایک مقدمہ درج ہے

متعلقہ عنوان :