Live Updates

عمران خان کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج اور دکھ کا اظہار

زخمیوں کو مکمل علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ریاض فتیانہ کی پارٹی رکنیت سے مکمل طور پر فارغ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 6 فروری 2016 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ صوبائی حکومت واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات مکمل کرے اور واقعے میں ملوث ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے زخمیوں کو مکمل علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کو سیکرٹری انسانی حقوق کے عہدے سے الگ کرتے ہوئے پارٹی رکنیت سے مکمل طور پر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کی حمایت کی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ریاض فتیانہ کے خلاف انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کی منظوری دی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات