کوئٹہ،مولانا عبدالحق ہاشمی کی لیاقت پارک کے قریب دھماکے کی مذمت

واقعے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 6 فروری 2016 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ، کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالکبیر شاکر نے لیاقت پارک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی انہوں نے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی انہوں نے مزید کہا گیا ہے کہ شرپسند ایک بارپھر صوبائی دارالحکومت کو خون میں نہلاناچاہتے ہیں حکومت کے امن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گیے عوام الناس اتفاق واتحاد کامظاہرہ کریں حکومت شرپسندوں پر کھڑی نظررکھ کر امن دشمنوں کو نیست ونابود کریں بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے عملی اور فوری اقدامات اُٹھائیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان اور زخمی کی فوری علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے

متعلقہ عنوان :