کوئٹہ میں بم دھماکا قابل مذمت اقدام ہے ،دشمن طاقتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں،نواب اسلم خان رئیسانی

ہفتہ 6 فروری 2016 21:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء ) بلوچستان کے بزرگ سیاستدان چیف آف ساروان و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ کوئٹہ میں بم دھماکا قابل مذمت اقدام ہے دراصل وطن دشمن عالمی قوتیں نہیں چاہتی ہے کہ پاکستان کشکول توڑ دے اس وجہ سے بلوچستان کو بدامنی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دھماکے اور بدامنی کو فروغ دینے کے لئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں خصوصاََ گوادر کاشغر شاہراہ پر کام شروع ہونے کے بعد سے تواتر سے اس طرح کے واقعات رونماء شروع ہونا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے دھماکے میں جان بحق کی مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔