وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے 10 ،10لاکھ ، شدید زخمی کیلئے 5,5لاکھ امداکا اعلان

ہفتہ 6 فروری 2016 21:06

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے دس دس لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے اور دیگر زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔