Live Updates

عمران خان کاٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریاض فتیانہ کو سیکرٹری انسانی حقوق کے عہدے اور پارٹی رکنیت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 6 فروری 2016 20:51

عمران خان کاٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریاض فتیانہ کو سیکرٹری انسانی حقوق کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کو سیکرٹری انسانی حقوق کے عہدے سے الگ کرتے ہوئے پارٹی رکنیت سے مکمل طور پر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کی حمایت کی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ریاض فتیانہ کے خلاف انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کی منظوری دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :