وزیرخزانہ سے پاک فوج کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، اسحا ق ڈار کی نئی سیکیورٹی ڈویژن،اضافی بٹالین اورترقیاتی سیکیموں کیلئے فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی

ہفتہ 6 فروری 2016 20:50

وزیرخزانہ سے پاک فوج کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، اسحا ق ڈار کی نئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی سے متعلقہ امورکو خصوصی ترجیح دیتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے پاک فوج کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک فوج کی مختلف ترقیاتی سیکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا،نئی سیکیورٹی ڈویژن کیلئے فنڈز کے اجراء سے متعلق امورکا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیرخزانہ نے نئی سیکیورٹی ڈویژن،اضافی بٹالین اورترقیاتی سیکیموں کیلئے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی اورکہا کہ حکومت سیکیورٹی سے متعلقہ امور کو خصوصی ترجیح دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :