نایاب مجسموں کی سمگلنگ کا کیس ، کسٹم کے دو اہلکاروں کو بری ،مجسمے محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں دینے کا حکم

ہفتہ 6 فروری 2016 20:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) لاہور کی کسٹم عدالت نے کروڑوں روپے مالیت کے نایاب مجسموں کی سمگلنگ کے الزام میں ملوث کسٹم کے دو اہلکاروں کو بری کردیا جبکہ مجسمے محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں دینے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

کسٹم کورٹ کے جج محمد امیر علی نے مقدمہ پر فیصلہ سنایا اور مقدمے میں ملوث کسٹم اہلکاروں سہیل اور شاہد کو شواہد کی عدم دستیابی کی بناء پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ عدالت نے سمگل شدہ مجسمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کسٹم حکام نے گزشتہ سال عمار مہدی کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب ملزم کسٹم اہلکاروں کی مدد سے کروڑوں روپے مالیت نایاب مجسمے کو بنکاک سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :