سکردو،صوبائی وزارت صحت نے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت سے وابستہ لیڈی ہیلتھ ورکروں اور سپر وائزروں کی کیٹگری بنالی ،کچھ کی تنخواہیں جاری ، بعض کی روک لی گئیں،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عملہ پریشان

ہفتہ 6 فروری 2016 20:33

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء)صوبائی وزارت صحت نے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت سے وابستہ لیڈی ہیلتھ ورکروں اور سپر وائزروں کی کیٹگری بنالی ۔کچھ کی تنخواہیں جاری کر دی جبکہ بعض کی روک لی گئی ۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سٹاف پریشان ،تنخواہیں آن لائن سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ریلیز نہیں ہو سکی ہیں۔ کسی لیڈی ہیلتھ ورکر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

کوارڈ نیٹر سید الیاس کا رابطے پر موقف صوبائی وزارت صحت نے دو ماہ بعد لیڈی ہیلتھ ورکروں میں سے بعض کی تنخواہیں جاری کر دی ہیں۔جبکہ بعض کو 2012کی بھرتی ظاہر کر کے زائد العمر قرار دیا ہے اور مزید چھان بین کیلئے تنخواہیں روک دی ہیں حالانکہ اکثر سپر وائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکر 1995-98کی بھرتی شدہ ہیں تاہم ریگولر کرنے کی تاریخ سے انہیں بھر تی ظاہر کر دیا گیا ہے ۔سلام کے رابطے پر کوارڈ نیٹر سید الیاس نے کہا کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکروں سپر وائزر اور ڈرائیوروں کی تنخواہیں آن لائن کی جاری ہیں اور سسٹم میں کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بعض کی تنخواہ ریلیز نہیں ہو سکی ہے ۔اس سلسلے میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے سسٹم بہتر ہوتے ہی تنخواہیں ریلیز کر دی جائینگی۔