غذر میں محکمہ تعمیرات کے سینکڑوں ملازمین کے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے انکشاف

ہفتہ 6 فروری 2016 20:28

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) غذر میں محکمہ تعمیرات کے سینکڑوں ملازمین گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے انکشاف زیادہ تر ملازمین مہینے کے اخر میں ایک بارتنخواہ کی وصولی کے لئے دفتر اتے تھے مگر اب اس کی بھی نوبت نہیں اتی ہر مہینے ان کی تنخواہ ان کے بنک اکاونٹ میں چلی جاتی ہے غذر روڈ کی دیکھ بال کرنے والے سینکڑوں روڈقلی بھی سڑکوں کی دیکھ بال کی بجائے گھروں میں ارام کر رہے ہیں ان روڈ قلیوں سے زیادہ ملازمین کو ان کی نگرانی کے لئے (میٹ ) بنادیا گیا اور صورت حال یہ کہ دس قلی ہیں تو نگرانی کے لئے بارہ کو میٹ رکھا گیا ہے جس باعث غذر کی سڑکیں اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے اور یہ لاوارث سڑکوں کی دیکھ بال نہ ہونے سے عوام کو امد رفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے بعض ملازمین روڈ کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لے ہیں توکئی ایک ورکشاپ میں گاڑیوں کو ٹھیک کرتے ہیں وہ بھی محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین ہیں ایک طرف محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام ملازمین کی کمی کا بہانہ کرتے ہیں کہ روڈ کی دیکھ بال کے لئے قلیوں کی کمی ہے تو دوسری طرف یہ چھ سو ملازمین ڈیوٹی کہا دیتے ہیں اس بارے میں کسی کو کچھ بھی پتہ نہیں البتہ کاغذات میں وہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ملازمین اتنے بااثر ہے کہ حکام بھی ان سے ڈیوٹی لینے کی ہمت نہیں کرتے غذر میں سڑکوں کی دیکھ بال کا یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دس قلی کے اوپر بارہ میٹ رکھا گیا ہے جس وجہ سے روڈ قلی سے زیادہ افراد کو میٹ بنایا گیا ہے ان میں بھی بعض کی عمریں ساٹھ سال سے تجاوز کر گئی ہے مگر سرکار کے کھاتے میں ملازم ہیں اس وقت محکمہ تعمیرات کے پاس ایک ہزار کے قریب ملازمین ہیں مگر ان میں سے نصف کی ڈیوقٹی کہاں ہے اس بارے میں کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں۔

متعلقہ عنوان :