ڈاکٹر طاہر القادری کادہشت گردی کے خلاف فتوی دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے جامع دستاویز ہے

طاہر القادری نے امن، پیار، رواداری، برداشت اور فرقہ ورایت کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کی تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر صدیق بٹ، ناظم ملک شبیر کا بیان

ہفتہ 6 فروری 2016 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر صدیق بٹ، ناظم ملک شبیر نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی پوری تاریخ گواہ ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے امن، پیار، رواداری، برداشت اور فرقہ ورایت کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کی، ہر مقام اور ہر موقع پر مصلحتوں سے پاک کلمہ حق بلند کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کادہشت گردی کے خلاف فتوی دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے جامع دستاویز ہے،اس پر مکمل عمل درآمد کرلیا جائے تو دہشت گردی کی لعنت سے کلیتاً نجات حاصل کی جا سکتی ہے ،ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی ،تحقیقی ،سیاسی اور فلاحی خدمات کسی مخصوص طبقے کے لئے نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں اورخصوصاً نوجوان نسل کے لئے مینارہ نور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کو فراخدلی سے برداشت کرنا منہاج القرآن کاوطیرہ ہے، اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے امت محمدیہ کو فرقہ واریت سے نکال کر متحد اور یکجا کرنا ناگزیر اور دین اسلام کی سب سے بڑی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمہ امن اور اسلامی بھائی چارہ کے فروغ کیلئے تحریک منہاج القرآن کے دروازے سب پر کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری تحریک منہاج القرآن اور اس سے وابستہ ہر فراد اتحاد امت اور فروغ امن کا فریضہ انجام دے رہا ہے اور دیتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :