وزیراعلیٰ کا جھنگ میں ٹریفک حادثہ میں ماں باپ اور 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہار افسوس

وزیراعلیٰ شہبازشریف کاذمہ دار ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم ،انتظامیہ اور پولیس سے رپورٹ طلب

ہفتہ 6 فروری 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جھنگ کے علاقے علی عباس کے قریب ٹریفک حادثہ میں ماں باپ اور 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے حادثہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :