وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کی مذمت‘قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ‘سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

امن اور انسانیت کے دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘شہبازشریف

ہفتہ 6 فروری 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ امن اور انسانیت کے دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔انشا ء اﷲ قوم کے اتحاد کی قوت سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔