عراقی کردستان کے ہوٹل میں آگ لگنے سے غیر ملکیوں سمیت 21افراد ہلاک،درجنوں زخمی

آگ کیپٹل ہوٹل کے تہہ خانے میں لگی جو دوسرے حصوں میں بھی پھیل گئی،مرنے والوں میں 15 فلپائنی باشندے بھی شامل

ہفتہ 6 فروری 2016 19:35

عراقی کردستان کے ہوٹل میں آگ لگنے سے غیر ملکیوں سمیت 21افراد ہلاک،درجنوں ..

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) عراق کے خودمختارصوبے کردستان کے دارالحکومت اربیل کے ایک فور سٹار ہوٹل میں اچانک آگ لگنے سے غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر اربیل کے ایک ہوٹل کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی اور جلد ہی اس کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اربیل کے گورنر نوزاد ہادی کاکہنا ہے کہ آگ کیپٹل ہوٹل میں لگی جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں سے 15 کا تعلق فلپائن سے ہے جو ہوٹل کے ایک مساج سینٹر میں کام کررہے تھے،دیگر افراد میں سے بعض کا تعلق فلسطین اور عراق سے ہے ۔آتشزدگی کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران شدید دھوائیں سے متاثر ہونے والے 10 فائر فائٹرز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔حکام کا کہناہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :