(ن) لیگ حکومت نے اگر عوام کی آواز پر کا ن نہ دھرا ‘غریب لو گوں کو ظلم و ستم کی چکی میں پیسنے کی مشق جا ری رکھی تو تحر یک انصاف احتجا جی مظاہر وں کو غیر معینہ مد ت کے دھر نو ں میں تبدیل کر دے گی

ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر تحر یک انصاف سلیم جہانگیر چٹھہ کاعمر ان خان کی کال پر پر ہجو م مظا ہرے کے شرکا ء سے خطا ب

ہفتہ 6 فروری 2016 19:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) (ن) لیگ حکومت نے اگر عوام کی آواز پر کا ن نہ دھرا اور غریب لو گوں کو ظلم و ستم کی چکی میں پیسنے کی مشق جا ری رکھی تو تحر یک انصاف احتجا جی مظاہر وں کو غیر معینہ مد ت کے دھر نو ں میں تبدیل کر دے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر پاکستان تحر یک انصاف سلیم جہانگیر چٹھہ نے ضلع کو نسل چو ک میں چئیر مین عمر ان خان کی کال پر ہونے والے پر ہجو م مظا ہرے کے شرکا ء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر جا وید نیا ز منج، ایم پی اے خرم شہز اد، یو سف بلوچ، آصف تو صیف ،اسد معظم، فیض اﷲ کمو کا ، رانا سفیان ارشد، منو ر منج، شمشیر وٹو،صفد ر شاکر، میا ں ضیا ء الحسن، خا لد نبی گجر ،نعیم عظیم ،خا لد محمو د و ٹو، سعداﷲ بلو چ، رانا نعیم حید ر طو ر ، علی گو ہربلوچ ،رانا شہبا زریا ض، ڈاکٹر سجا د ارشد ، جا ر ج کلیمنٹ ، چو ہدری مجید سمیت مقا می پارٹی رہنماؤں اور کا رکنا ن کی کثیر تعد ا دمو جو د تھی۔

(جاری ہے)

سلیم چٹھہ نے مز ید کہا کہ اورنج لائن ٹرین کی آڑ میں غریبوں کے گھر مسمار کئے جا رہے ہیں جس پر پی ٹی آئی خامو ش نہیں رہے گی۔ جاو ید نیاز منج نے کہا کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں حکومت پینتیس روپے کا منا فع حا صل کر رہی ہے جو انتہا ئی قابل مذمت ہے۔ میاں ضیا ء الحسن نے کہا کہ اگر مطا لبا ت نہ ما نے گئے اجتجا جی تحر یک کے اگلے مر حلہ میں قو می شاہر اہو ں کو بلاک کیا جائے گا۔

رانا سفیان ارشد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکا ری کی بجا ئے ڈاؤ ن سا ئز نگ ہو نی چا ہیے ۔ قو می اثا ثوں کو کوڑی کے مو ل بیچنا بغا و ت کے متر اد ف ہے۔ اس مو قع پر شر کا نے حکومت کے خلاف فلک شگا ف نعرے لگا ئے اور نو از لیگ کے لگے ہوئے ہو رڈنگز کو بھی نذر آتش کیا۔کا ر کنوں نے اس عزم کااظہا رکیا کہ اگرچئیر مین عمران خان نے دوبارہ ڈی چو ک میں اجتجا جی دھر نے کی کا ل دی تو پور ے ملک سے پی ٹی آئی ٹائیگرز بھر پو ر طر یقہ سے شرکت کر یں گے اور حکومت کے خاتمے تک تحر یک جا ری رکھی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :