تیز رفتار ویگن الٹنے سے خاتون جاںبحق‘ دس مسافر زخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 19:02

پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) تیز رفتار ویگن الٹ گئی ایک عور ت جاںبحق دس مسافر زخمی۔بتایا گیا ہے کہ عارفوالا سے ویگن ساہیوال جا رہا تھی کہ اڈا محمد نگر کے قریب تیز رفتار ویگن الٹ گئی جس سے چک کے محمد شفیق کی بیوی شمیم بی بی ہلاک ہو گئی اس کا سات سالہ بیٹا اعظم، انور مسیح، شکور مسیح، کوثر بی بی، نسرین بی بی، ساجدہ بی بی شازیہ بی بی ،محمد اظہر اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نا معلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :