محکمہ انکم ٹیکس چیچہ وطنی : رضاکارانہ انکم ٹیکس ادائیگی سکیم پرتاجروں کو بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:58

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ)محکمہ انکم ٹیکس چیچہ وطنی کے زیر اہتمام رضاکارانہ انکم ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت غلہ منڈی کے آڑھتیان اور تاجروں کو بریفنگ دی گئی،ان لینڈ ریونیوآفیسر صادق علی اورانکم ٹیکس کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،صدر انجمن آڑھتیان چودھری محمد افضل ،نائب صدرملک سہیل اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد سلیمان اورتاجروں کی بڑی تعدا دنے بھی بریفنگ میں شرکت کی ،ان لینڈریونیوآفیسرصادق علی نے آڑھتیان،تاجروں اور تمام کاروباری افراد کو رضاکارانہ انکم ٹیکس ادائیگی سکیم کے خدوخال اور فوائد سے آگاہ کیا اورکہا کہ حکومت کی نئی ٹیکس سکیم تاجروں اور کاروباری افراد کیلئے انتہائی مفید ہے ،اس سکیم کے تحت ٹیکس نیٹ میں داخل ہونیوالے آئندہ چار سال تک آڈٹ سے مستثنیٰ ہونگے،تاجروں نے حکومت کی کاروباری سکیم کو سراہتے ہوئے اس سے مستفید ہونے کا عندیہ دیا۔