عدالت کاحکم:جعلی چیک دینے پر ایک شخص کےخلاف مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:58

اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ)جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیاملزم کو گرفتار نہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ میں محمد اشرف ولد وزیر احمد سکنہ چورستہ میاں خا ں کو شوکت علی ولد سرادر سکنہ 52فائیوایل ضلع ساہیوال نے ایک لاکھ اور آٹھاسی ہزار روپے مالیت کاچیک دیا جو ڈس آنرہوگیا اور کیش نہ ہوسکا پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن شنوائی نہ ہوئی جس پر عدالت سے رجوع کیا گیا ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن ملزم کو گرفتارنہ کیا گیا ہے ۔