مسلح ڈاکوﺅں نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:49

پیرمحل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) تین مسلح ڈاکوﺅں نے درجنوں راہگیروں سے نقدی اورموبائل فون چھین لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شادمان کالونی پیرمحل کا رہائشی محمد ارشد ولد محمد منیر موٹرسائیکل پر سوار اپنے ساتھی شاہد محمود ولد محمد بوٹاکے ہمراہ گاﺅں چک665/6گ ب جارہے تھے کہ چک665/6گ ب نہر پل پر تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوجن میں ایک کس پولیس وردی میں ملبوس دوسادہ کپڑوں میں ملبوس نے دونوں کو اسلحہ کی نوک پر روک کر یرغمال بناکر محمد ارشد سے موبائل فون QI9مالیت 15ہزار روپے نقدی35ہزار روپے قومی شناختی کارڈ موٹرسائیکل کے کاغذات ، شاہد محمود سے نقدی 15ہزار روپے چھین لیے سڑک کے ساتھ ملحقہ باغ میں باندھ دیابعدازاں تین ڈاکوﺅں نے درجنوں راہگیروں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ۔