جشن بہاراں کے سلسلہ میں ڈی سی او آفس میں اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:45

ننکانہ صاحب(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) جشن بہاراں 2016ءکے سلسلہ میں ڈی سی او آفس ننکانہ صاحب میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں نے کی اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر آفیسرز، ٹی ایم اوز، مختلف این جی اوز کے نمائندوں، پرائیویٹ سکولز مالکان اور نرسری مالکان سمیت ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں نے کہا کہ ضلع بھر میں پھولوں کی نمائش اور سپورٹس گالا 25،26اور 27مارچ کو ہوگا جس میں تمام سرکاری محکموں سمیت پرائیویٹ سکولز، این جی اوز اور نرسری مالکان بھرپور حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ پھولوں کی نمائش، سپورٹس گالا اور دیگر تفریحی مقابلہ جات کے ذریعے عوام الناس کو تفریح کے مواقع میسر آسکیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران تمام سرکاری سکولوں میں جبکہ محکمہ صحت کے افسران تمام ہسپتالوں ، رورل ہیلتھ سنٹرز، اور بیسک ہیلتھ یونٹس میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس سال پھولوں کی نمائش میں زیادہ تعداد میں سٹالز لگائیں جائیں گے اور پھولوں کی بھی زیادہ اقسام رکھی جائیںگی۔

متعلقہ عنوان :