پولیس کا جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاﺅن209اشتہار ی‘ 23عدالتی مفرور گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:45

ننکانہ صاحب(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری، 209اشتہار ی ملزمان اور 23عدالتی مفروران کو گرفتار کرنے کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس ننکانہ صاحب نے ماہ جنوری 2016ءمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 209اشتہاری ملزمان اور 23عدالتی مفروران کو گرفتار کرنے کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے 44عدد پسٹل 30بور بمعہ 175گولیاں، 4عدد رائفل، 4عدد کاربین، 1عدد شارٹ ہینڈ گن، 6کلو 195گرام چرس، 381لیٹر شراب اور 2عدد چالو بھٹی شراب قبضہ میں لےکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے لئے تمام سرکل افسران ، ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے مکمل خاتمہ کے لئے اپنی اپنی کاروائیاں تیز کریں۔

متعلقہ عنوان :