پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کو ماہ جنوری میں9ہزار 523کالز موصول ہوئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:43

ننکانہ صاحب(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کو ماہ جنوری 2016ءمیں کل 9ہزار 523کالز موصول ہوئیں جن میں سے 464ایمرجنسیز کالز جبکہ باقی تمام کالز بوگس تھیں ، عوام کو چاہیے کہ وہ 1122کا بےجا استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ 1122کی سروس کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماہ جنوری2016ءمیں موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں سے167سڑک کے حادثات،221میڈیکل ایمرجنسیز12,آگ لگنے کے واقعات ،13لڑائی جھگڑوں کے واقعات،عمارتوں کے منہدم ہونے کا 01واقعہ اور50دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122کے عملہ نے 464ایمرجنسیز میں 548متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 96زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 436متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران16متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :