باجوڑایجنسی کے میونسپل کمیٹی سٹاف کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 فروری 2016 18:25

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) باجوڑایجنسی کے میونسپل کمیٹی سٹاف کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ۔ میونسپل کمیٹی خار کے سٹا ف نے ہفتہ کے روز باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کے قیادت خادم برق، حضرت اﷲ ، گل حسین ، عالم زیب اورمحمد ارشاد کررہے تھے ۔ مظاہرین نے بینرز او رپلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر اُن کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 13اگست2014کو فاٹا سیکرٹریٹ سے باجوڑایجنسی میں میونسپل کمیٹی کی تشکیل کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوا اور23ستمبر 2014؁ء کو نوٹیفکیشن کے روشنی میں بھرتی کا اشتہار جاری ہوا۔ جبکہ 19دسمبر 2014؁ء کو فائنل سلیکشن شفاف اور میرٹ کے بنیاد پر موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ کے زیر نگرانی پایہ تکمیل ہوئی اور تقریباََ 44سٹاف خالصتاََ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیاگیا اور اس کے بعد تمام سٹاف کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی خار نے قلیل مدت میں مختلف شعبوں میں اپنے خدمات سرانجام دی ۔ کئی سالوں سے مختلف علاقوں میں پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیروں کو ہٹائے اور صفائی کاکام بدستور جاری رکھاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل ایریا میں تقریباََ 532سولر لائٹ ایف یو سی پی نے لگائی جسکی مرمت کی ذمہ داری بھی میونسپل کمیٹی خار کی سٹاف نے کی اور ایک سال میں تقریباََ پانچ مقامات پر لگی آگ بھجانے میں میونسپل کمیٹی نے اہم کردار اد اکیا او رمکینوں کو جانی اور مالی نقصانات سے نجات دلایا ۔

لیکن اس کے برعکس میونسپل کمیٹی کا سٹاف گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور گزشتہ دوماہ سے سٹاف تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 30جون سے لیکر اب تک موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے اجازت پر پی سی ون منظور ہونے تک ہمیں تنخواہیں اور پی اوایل وغیرہ قرض کی بنیاد پر دی جس کے ہم بہت ذیادہ مشکور ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ اب میونسپل کمیٹی خار کیلئے ایک سال کا پی سی ون منظور ہواہے جس میں نامناسب تبدیلیاں کی گئی ہے جو ہمیں نامنظور ہے اور اس کا دوبارہ اشتہار کرنے کا حکم دیاگیاہے جو ہمیں نامنظور ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیوب ویل آپریٹرز نے کروڑوں کی جائیداد یں اس شرط پر دی ہیں کہ ان کو تین نوکریاں دئیے جائیں گے اب ان کو ایک نوکر ی دی گئی ہے اور اس کی تنخواہ بھی بند ہے اور دوبارہ اشتہار ہونے کے بعد نوکری بھی ختم ہوجائیگی جو سراسر ظلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جملہ سٹاف گورنر خیبر پختونخواہ ، وزیر اعلیٰ کے پی ، اے سی ایس اور سیکرٹری اے آئی اینڈ سی سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے نوکریاں بحال رکھی جائے اور ہمیں اپنے تنخواہیں دی جائے ۔