پارٹی کی تنظیم سازی کاآغاز صحیح معنوں میں کر کے اسے ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے لائیں گے

مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر صابر شاہ کا صوابی میں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 فروری 2016 18:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ صاحبزادہ پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کاآغاز صحیح معنوں میں کر کے اس جماعت کو ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر اُبھار دینگے۔ روشن اور مستقبل پاکستان کا پروگرام میاں نواز شریف کا ہے۔ آنے والا دور ہمارے بچوں ، نسلوں اور ورکروں کا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صوابی میں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا لوٹ مار ہے جب کہ میاں نواز شریف کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور استحکام ہے اس ایجنڈے کو آگے لے کر مسلم لیگ کو مضبوط بنا کر میاں نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ پاک اقتصادی راہداری منصوبہ ایک انقلاب ہے یہ ایک ایسے انقلاب کا نام ہے جس میں صنعتیں اور روزگار کے دیگر مواقع میسر ہونے سے ملک نہ صرف ترقی کرئے گا بلکہ وہ بے روزگار نوجوان جو چوکیداری اور ہسپتال میں دائی پوسٹ کے حصول کے لئے ایم اے اور ایم ایس سی ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر پھر تے تھے ان کو اپنے ہی دہلیز پر اس میں ملازمتیں ملیں گے۔

(جاری ہے)

اب پاکستان کے نوجوان چھ چھ لاکھ روپے دے کر ملازمتوں کے لئے دبئی اور ملیشیاء نہیں جائینگے۔ یہ ایک اقتصادی پروگرام ہے جو ہمارے بزرگ یہ خواب دیکھ رہا تھا انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے بچے روزگار کے لئے کراچی جا کر وہاں سے ان کے والدین ان کی تنخواہ منی آرڈر کے ذریعے ارسال کر نے کا انتظار کر رہے تھے مگر ان کو منی آرڈر کی بجائے ان کی لاشیں بد امنی کی وجہ سے مل رہی تھی اب آج اس کراچی میں واضح فرق آیا ہے کیونکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دہشت گردی کو پھندا ڈال دیا ہے۔

مہنگائی میں کافی حد تک کمی آگئی ہے اسی طرح لوڈ شیڈنگ بھی کم ہو گیا ہے۔ اور بہت جلد اس کاخاتمہ کیا جائیگا آج بھی بعض قوتیں پاکستان اور میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ صوابی کے لوگ اصل صوابی وال اور نظریاتی ہے پاکستان مسلم لیگ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بننے والی ایک نظریاتی جماعت ہے صوابی کے اس عظیم اجتماع سے یہ نشاندہی ثابت کر رہی ہے کہ یہاں کے عوام پاکستان سے محبت کر نے والے ہے اور پاکستان مخالف قوتوں کے آگے ایک مضبوط دیوار کا کر دار ادا کر تے رہیں گے انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے ملک کی جو حالت تھی لہذا عوام مسلم لیگ ن حکومت کی تین سالہ اور گزشتہ سولہ سالا حکومتوں کی کارکر دگی کا موازنہ کریں تو یہ ثابت ہو جائیگا کہ آج پاکستان میں ہر دن بہتری کی طرف جارہا ہے ہماری حکومت سے قبل ملک میں لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، بے روزگاری اور دہشت گردی مسلط تھی اب میاں نواز شریف نے سچائی کے ساتھ یہ مسائل حل کر دیئے۔

یہ مسائل صرف اے این پی ، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے نہیں بلکہ ہم سب کے مشترکہ ہے۔