پنجاب حکومت کا بھٹوں کے بعد ہوٹلوں، ورکشاپس سے بھی چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

ہفتہ 6 فروری 2016 18:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں کے بعد ہوٹلوں، ورکشاپس سمیت دیگر مقامات پرچائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا جس کے لئے باقاعدہ تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ خان نے 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹو ں پر چائلڈ لیبر کی وجہ سے پوری دنیامیں پاکستان کی بدنامی ہو رہی تھی۔ حکومت نے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے بعد ہوٹلوں، ورکشاپس اور دیگر مقامات پر سے چائلڈ لیبر خاتمے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے سکولوں میں داخلے کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :