Live Updates

پی آئی اے کی نجی کاری مہنگائی کے خلاف سبی سمیت بلوچستان بھر میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 6 فروری 2016 17:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پی آئی اے کی نجی کاری مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سبی سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے پاکستان تحریک انصاف سبی کے زیر اہتمام احتجاجی ر ریلی پاکستان تحریک انصاف سبی کے آرگنائزرملک اسفند خان سیلاچی ورند گروپ کے رہنما چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داؤد رند کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں رند گروپ کے رہنما وڈیرہ عطائی خان رند،، وڈیرہ فدا علی رند، ملک کبیر خان رند ، ملک عارف رند، حاجی محمد حیات رند، سعد اﷲ رند ، میر جاوید بلوچ، میر حبیب الرحمن رند، میر فقیر محمد رند، حاجی نصیب اﷲ رند، کے علاوہ عمران ٹائیگر فورس کے صوبائی جنرل سیکرٹری مصطفےٰ مری، یوتھ ونگ سبی کے صدرشیخ رشید خجک سمیت سینکڑوں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف، انصاف یوتھ ونگ ، انصاف اسٹوڈنٹس کے کارکناں نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈ پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرے سے ملک اسفندسیلاچی ، حاجی محمد داؤد رند، میر حبیب الرحمن رندودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے مہنگائی بے روزگاری بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوامی مسائل میں اضافہ کردیا ہے کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم کردیا گیا ہے حکمرانوں کو عوامی مسائل کے حل سے کوسروکار نہیں مقررین نے کہا کہ کراچی میں جس بیدردی کے ساتھ پی آئی اے کے ملازمین پر گولیاں چلائی گئیں وہ قابل مذمت ہے لاٹھی گولی کی سرکار ہمیں نہیں چاہیے پی آئی اے سمیت ملک کے کسی بھی ادارے کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گے مقررین نے کہا کہ سازش کے تحت منافع بخش اداروں کو اونے پونے داموں میں فروخت کیا جارہا ہے اور جب ان اداروں میں کام کرنے والے اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر نکالتے ہیں تو حکومت بجائے سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرے لیکن ان پر ظلم وستم کیا جاتا ہے مقررین نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمیں تنہا نہیں پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن ان کی جدوجہد میں برابر کا شریک ہے مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے بلوچستان میں تحریک انصاف مکمل طور پر فعال ومضبوط ہوچکی ہے چیف آف رند سردار یار محمد رند کی قیادت میں پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے سبی سمیت بلوچستان تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے تحریک انصاف قوم کی آواز بن چکی ہے مقررین نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والا جلسہ عام تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ہم اپنے محبوب قائد عمران خان کو بلوچستان میں ویلکم پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے آرگنائزر چیف آف رند سردار یار محمد رند کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث آج بلوچستان میں پی ٹی آئی مضبوط وفعال ہوچکی ہے بلوچستان کی غیور عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ 7فروری برروز اتوار ڈیرہ مراد جمالی کے میں ہونے والے تاریخی جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے اور بھر پور شرکت کرکے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور چیف آف رند سردار یار محمد رند کی قیادت میں شامل ہو کر نئے پاکستان کی جدوجہد میں شامل ہونگے اور حکمرانوں کا احتساب کریں گے واضح رہے کہ (آج) کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے سبی بولان کوئٹہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکناں شرکت کریں گے جبکہ سبی سے ملک اسفند خان سیلاچی اور حاجی محمد داؤد رند کی قیادت میں قافلے صبح 9بجے ٹول پلازہ سے ڈیرہ مراد جمالی کیلئے روانہ ہونگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات