میٹروٹرین کو لاہور کی تباہی کا منصوبہ کہنے والوں کی منفی سیاست نیست و نابود ہو جائیگی ‘ تنقید کرنے والوں کو سارے حقائق معلوم ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں‘ میٹرو بس منصوبے کے کسی مرحلے میں کرپشن کا معاملہ ہو تو اسے سامنے لایا جائے ہم جوابدہی کے لئے حاضر ہیں ‘ ملک میں نیب او رآزاد عدلیہ آزاد ہے کسی کو اعتراض ہے تو عدالت جائے‘میٹر وٹرین منصوبے کیلئے چین کا ایگزم بینک آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا اور سات سال کے گریس پیریڈ کے بعد بیس سال میں اسکی واپسی کرنا ہے
صوبا ئی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کی خواجہ احمد حسان اور دیگر صوبائی وزراء کے ہمراہ ایوان وزیر اعلی میں پر یس کانفر نس
ہفتہ 6 فروری 2016 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ میٹروٹرین کو لاہور کی تباہی کا منصوبہ کہنے والوں کی منفی سیاست نیست و نابود ہو جائیگی ‘ تنقید کرنے والوں کو سارے حقائق معلوم ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں‘ میٹرو بس منصوبے کے کسی مرحلے میں کرپشن کا معاملہ ہو تو اسے سامنے لایا جائے ہم جوابدہی کے لئے حاضر ہیں ‘ ملک میں نیب او رآزاد عدلیہ آزاد ہے کسی کو اعتراض ہے تو عدالت جائے‘میٹر وٹرین منصوبے کیلئے چین کا ایگزم بینک آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا اور سات سال کے گریس پیریڈ کے بعد بیس سال میں اسکی واپسی کرنا ہے‘اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے صحت ، تعلیم سمیت کسی بھی شعبے کیلئے مختص بجٹ میں سے ایک روپے کی بھی کٹوتی نہیں کی گئی ، منصوبے کیلئے تقریباً ایک ہزار کنال اراضی درکار ہے اور اسے ایکوائر کرنے کیلئے کسی طرح کی ایمرجنسی نہیں لگائی گئی ، 2400 کے لگ بھگ متاثرین کو مارکیٹ ریٹ سے دوگنا ادائیگی کر رہے ہیں جبکہ کہیں یہ شرح اس سے بھی زیادہ ہے ، اس منصوبے کیوجہ سے لوگ بآسانی تاریخی مقامات کی سیر کر سکیں گے اوراسی تناظر میں قومی ورثہ کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے لئے الگ سے 100ملین روپے رکھے گئے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.