پی آئی اے کے 2ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

قتل کا مقدمہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیشن کے چیئرمین سہیل بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے 2ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمے میں سینیٹر مشاہد اﷲ ،سینیٹر پرویز رشید ، شجاعت عظیم اور دیگر افراد نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آرمیں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطاق پی آئی اے کے 2ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔قتل کا مقدمہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیشن کے چیئرمین سہیل بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقدمے میں سینیٹر مشاہد اﷲ ،سینیٹر پرویز رشید ، شجاعت عظیم ، بریگیڈئیر ریٹائرڈ آصف ،مقصود احمداور دیگر افراد نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آرمیں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2فروری کو پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے عنایت حسین رضا اور سلیم اکبر جاں حق ہوگئے تھے ۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ سازشانہ مجرمانہ میں حکومتی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں ۔مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :