دھماکے میں 6 شہری اور دو ایف سی اہلکار شہید ہوئے ۔ترجمان بلوچستان حکومت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 17:22

دھماکے میں 6 شہری اور دو ایف سی اہلکار شہید ہوئے ۔ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) : کوئٹہ میں لیاقت پارک کے نزدیک خود کش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہونےوالے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق نے کہا ہےکہ دھماکہ بظاہر خود کُس لگتا ہے، دھماکے میں 8 جاں بحق افراد میں 6 عام شہری اور ایف سی کے 2اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے کا ہدف پاکستان کی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے، ہم دھماکے کے مقاصد اچھی طرح سمجھ رہے ہیں۔ انوارالحق کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داران کو بھرپور سبق دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :