صاحبزادہ یعقوب خان کی یاد میں قومی ادبی ریفرنس 9فروری کو ہوگا

ہفتہ 6 فروری 2016 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) عالمی شہرت یافتہ سفارتکار اور سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی یاد میں قومی ادبی ریفرنس 9فروری کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپرسٹن یونیورسٹی کی منیجمنٹ اور انجمن تاریخ وآثار شناسی پاکستان کی مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس پرسٹن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالباسط کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی شہرت یافتہ سفارتکار اور سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نوفروری ڈھائی بجے سہہ پہر پرسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک قومی تعزیتی ریفرنس ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے ممتاز شخصیات اور دانشور شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :