Live Updates

عمران خان کی دماغی حالت پرترس آتا ہے ان کا اللہ ہی حافظ ہے ‘ عابد شیر علی

ہفتہ 6 فروری 2016 16:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی دماغی حالت پرترس آتا ہے ان کا اللہ ہی حافظ ہے ‘ پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل کو پیسے دے دے کرتھک گئے ہیں ، قومی اداروں کو بے رحمی سے تباہ نہیں کرنے دیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل کو پیسے دے دے کرتھک گئے ہیں ، قومی اداروں کو بے رحمی سے تباہ نہیں کرنے دیں گے، پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کریں گے،ہم پی آئی اے کودنیا کی بہترین ایئرلائن بنائیں گے، پی آئی اے کے کسی ملازم کی نوکری نہیں جائے گی۔

پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں 2 انسانی جانیں گئیں جس جا سب سے زیادہ دکھ ہمیں ہے۔ حکومت ان نقاب پوش کرائے کے قاتلوں کو سزادے گی۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ پنجاب کی فکرکرنے والے اپنی مرضی کاکام اپنے صوبے میں کریں، مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو خیبر پختونخوا میں موقع دیا، جس پر انہیں ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے۔ عوام انہیں اچھی طرح پہچان چکے ہیں اس لئے اب وہ دوسرے کے احتجاج میں تقرریں کر تے ہیں، عمران خان کی دماغی حالت پرترس آتا ہے ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

عمران خان شہبازشریف سے کام کرنے کاطریقہ سیکھ لیں عابد شیر علی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے تھوڑی ٹریننگ لے لیں تاکہ انہیں سیاست اور تعمیراتی کاموں کو اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کراچی میں پی آئی اے کی ہڑتال کے دوران دو قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس کا ہمیں دکھ ہے مگر حکومت ان نقاب پوش دہشت گردوں کو منظر عام پر لائے گی جن نقاب پوش کرائے کے قاتلوں نے کراچی پی آئی اے کے ملازمین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔

انہیں کٹہرے میں لا کر عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی میں ان کو جہاز میں سفر کرنے سے روکا نہیں گیا تھا کیونکہ ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹریفک میں پھس گئے تھے جس کی وجہ سے وہ کراچی ائیر پورٹ پر لیٹ پہنچے۔ اس دوران جہاز روانگی کے لئے تیار تھا اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ انہیں جہاز کی انتظامیہ نے سوار ہونے سے روک دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :