شجاع آباد میں پولیس مقابلے کے دوران مختلف وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 4 ڈاکو ہلاک

ہفتہ 6 فروری 2016 16:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) شجاع آباد میں پولیس مقابلے کے دوران مختلف وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پولیس نے ڈاکووٴں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کردی تاہم ڈاکووٴں کے پاس جدید اسلحہ ہونے کے باعث پولیس نے ملتان سے مزید نفری طلب کی ‘3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ملتان پولیس نے بتایا کہ ڈاکووٴں میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری مانو خان لنگاہ بھی مارا گیا جس کی سر قیمت بھی حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :