تائیوان میں زلزلے سے جنوب مشرقی چین میں ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر

ہفتہ 6 فروری 2016 16:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) تائیوان میں ہفتے کو علی الصبح آنے والے 6.7درجے کی شدت سے زلزلے کی وجہ سے جنوب مشرقی چین میں بعض ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہو جائے گی ، کارکن مقامی ریلوے کو پہنچے والے نقصان کی پڑتال کر رہے ہیں۔چین کے ریل نیٹ ورک آپریٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے چین میں صوبہ فوجیان کے ژیا مین اورفوژو شہروں کو ملانے والی ایک لائن کے ساتھ محسوس کیے گئے ، یہ لائن ہانگ ژو ۔

شین ژین ریلوے کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

چائنا ریلوے کارپوریشن نے کہا کہ کارکنوں نے ریلوے سیکشن کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اقدام شروع کر دیا ہے تا ہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ریلوے کو کوئی نقصان پہنچا ہے ۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق یہ زلزلہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3.57منٹ پر 15کلومیٹر کی گہرائی میں جنوبی تائیوان کے کاؤ حسیونگ میں آیا ، زلزلے کی وجہ سے متعد عمارتوں کو نقصان پہنچا ، کم از کم ایک عمارت منہدم ہو گئی ۔لوکل میڈیا کی اطلاع کے مطابق سینکڑوں رہائشی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :