چین ،مرکزی بینک نے موسم بہار کی تعطیلات سے قبل مزید رقم مارکیٹ میں جھونک دی

جنوری کے بعد سے جھونکی جانے والی رقوم فیسٹیول سے قبل کی مدتوں کی ریکارڈ رقم ہے

ہفتہ 6 فروری 2016 16:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) چین کے مرکزی بینک نے موسم بہار کے فیسٹیول سے قبل رقوم کی قلت پر قابو پانے کے لیے ہفتے کو اوپن مارکیٹ آپریشنز کے ذریعے مالیاتی سسٹم میں مزید 110ملین یوژان ( 16.7بلین امریکی ڈالر ) جھونک دیئے ہیں ۔چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا ( پی بی او سی ) نے یہ رقم ریورس پرچیزز ایگریمنٹ ( ریپو ) کے ذریعے جھونکی ہے اس کے تحت مرکزی بینک مستقبل میں دوبارہ فروخت کرنے کے لیے مادوں کے تحت بینکوں سے تمسکات خریدتے ہیں ۔

اس اقدام سے رواں ہفتے اس قسم کے آپریشنز کے ذریعے مارکیٹ میں جھونکی جانے والی رقم کی تعداد 620ملین یوژان ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ ہفتے 69.بلین یوژان جھونکے گئے ہیں ۔ہفتے کا ریورس ریپو 14روز میں میچور ہو گا ،پی بی او سی کے اعلامیے کے مطابق اس کی شرح واپسی 2.4فیصد ہو گی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک نے مسلسل آٹھ ایام کار کے لیے ریورس ریپو کیے ہیں ایسا امسال اتوار سے شروع ہونے والے موسم بہار فیسٹیول کی ہفتہ وار تعطیلات سے قبل عام طورپر کیش کی کمی کی توقع کی جاتی ہے ۔

مالیاتی اعداد و شمار فراہم کرنے والے ونڈ انفارمیشن کے مطابق جنور ی کے بعد سے اس قسم کی آپریشنز کی مجموعی سطح فیسٹیول سے قبل کی مدتوں کا ایک ریکارڈ ہے ۔ پی بی اوسی نے سٹیڈنگ لینڈنگ سہولتوں ، میڈیم ٹرم ،لینڈنگ سہولتوں اور پلیجز سپلیمنٹری لینڈنگ جیسے دوسرے ذرائع بھی استعمال کیے ہیں تا کہ جنوری میں مارکیٹ کے لیے 1.5ٹریلین یوژان سے زیادہ کی فراہمی کی جا سکے ۔ ہفتے کو شنگھائی انٹر بینک آفرڈریٹ (شائی بور )جو اس لاگت کا پیمانہ ہے جس پر چین کے بینک ایک دوسرے کو قرضہ دیتے ہیں ،29.7بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 2.281فیصد ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :