حکومت سنگا پور کو تائیوان میں زلزلے کا سن کر صدمہ ہوا ہے ، وزیر خارجہ

ہفتہ 6 فروری 2016 16:37

سنگا پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) سنگا پور کے وزیر خارجہ وی ویژن بالا کرشنن نے کہا کہ سنگاپور کی حکومت کو ہفتے کے اوائل چین کے تائیوان میں آنے والے زلزلے کی خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے ۔انہوں نے فیس بک پر ایک تحریر میں کہا کہ ہم زلزلے میں اپنے عزیز واقارب سے محروم ہونے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتے علی الصبح جنوبی تائیوان میں 6.7در جے شدت کا زلزلہ آیا جسے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کم ازکم 5افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔ سنگا پور کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سنگا پور کی حکومت امدادی کارروائیوں میں امداد کرے گی ۔دریں اثنا با لا کرشنن نے کہا کہ اب تک زلزلے کی وجہ سے سنگا پور کے کسی باشندے کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :