جماعت اسلامی نے سند ھ حکومت کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

ہفتہ 6 فروری 2016 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی نے سند ھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جماعت اسلامی کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے کی گئی ہے تاہم ان کی پارٹی ہر قسم کے غیر آئینی اقدامات کے آگے دیوار ثابت ہو گی۔ متن کے مطابق ایکٹ میں ترمیم کا مقصد مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانا ہے،شو آف ہینڈ سے بلدیاتی الیکشن کرانا غیر آئینی اقدام ہے تاہم اس ایکٹ کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے۔