پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین نے پالپا صدر کے خلاف بغاوت کردی

عامر ہاشمی کومظاہرے میں نہ آنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں

ہفتہ 6 فروری 2016 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین نے پالپا صدر کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے عامر ہاشمی کومظاہرے میں نہ آنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین نے کہا کہ ہمارے سینے چھلنی ہیں اور مظاہرے میں نہ آنے پر عامر ہاشمی کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، پالپا کے صدر نے دوبارہ فلائٹ آپریشن بحال کرنے جیسی کوئی بات کی تو اس کے ٹکڑے کر دیں گے، اگر عامر ہاشمی مظاہرے میں نہ آیا تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :