اِکرام راجپوت ایف پی سی سی آئی کی لاء اینڈ آرڈر کی اِ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نامزد

ہفتہ 6 فروری 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) صدر ایف پی سی سی آئی ،جنا ب عبدالروٴف عالم نے اِکرام راجپوت کو ایف پی سی سی آئی کی اِسٹینڈنگ کمیٹی کے بطور چئیرمین نامزد کیا ہے۔ اِکرام راجپوت اسٹیبلشمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مستقل رابطہ رکھنے کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے پچھلے سال بطور نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور اِنچارج سندھ ریجن بزنس کمیونیٹی کی خدمت کی جسے کافی سراہا گیا، وہ اِنڈس لیوب آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائیریکٹربھی ہیں۔

اِکرام راجپوت نے ایف پی سی سی آئی کی مجلسِ قائمہ برائے لاء اِینڈ آرڈر پر صدر عبدالروٴف عالم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ اِنکی رہنمائی میں لاء اِینڈ آرڈرسے متعلق بزنس کمیونیٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہینگے اور نہ صرف کراچی بلکہ وفاقی سطح پر بھی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں سے رابطے میں رہینگے تاکہ ملک میں اور خصوصاََ کراچی میں جو کہ تجارتی مرکز ہے ، میں مستقل امن و امان بحال رہے۔

متعلقہ عنوان :