دنیا بھر میں مظلوم اور محروم مسلمانوں کا قتل عام فوراً بند کیا جائے ،مولاناحسین مسعودی

ہفتہ 6 فروری 2016 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) معروف عالم دین اور خطیب مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ دنیا بھر میں مظلوم اور محروم مسلمانوں کا قتل عام فوراً بند کیا جائے،کشمیر ،فلسطین،یمن ،شام میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ،فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مظالم کی ایک حد ہوتی ہے اور اسلام دشمن قوتیں دین کا نام استعمال کر کے دنیا بھر میں کشت و خون کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ،جس کے خاتمے کیلئے ہمیں میدان عمل میں آنا ہوگااور متحد ہوکر اپنے مشترکہ دشمن کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی ،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کے اندرونی معملات میں مداخلت کر کے جرم کے مرتکب ہورہے ہیں ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری اتحادی ممالک کے اس حرکت کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم و عرب حکمرانوں سے بھی کہا کہ وہ ملت کی درست سمت رہنمائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :