کراچی ،لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ سے ملزمان تالے کاٹ کر دو درجن سے زائد دکانوں سے لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار

ہفتہ 6 فروری 2016 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں سپرمارکیٹ تھانے کی حدود میں قائم فرنیچر مارکیٹ سے نامعلوم ملزمان تالے کاٹ کر دو درجن سے زائد دکانوں سے لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں ۔مذکورہ واقعہ کا علم تاجروں کو اس وقت ہوا جب دکاندار معمول کے مطابق مارکیٹ پہنچے تو دکان کے تالے کٹے ہوئے تھے اور دکانوں میں موجود قیمتی سامان غائب تھا ۔

(جاری ہے)

تاجروں کا دعویٰ ہے کہ ملزمان لاکھوں کا سامان اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد مارکیٹ کے تاجروں نے اکٹھے ہو کر لیاقت آباد نمبر 10کی مین سڑک پر احتجاج شروع کردیا اور سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا جس کی وجہ سے علاقے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تاجروں سے مذاکرات کیے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے عد تاجر پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :