منشیات معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقیم بلوچ
عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 16:21
چاغی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء ) اینٹی نارکو ٹیکس فورس چاغی کے اسسٹنٹ ڈار یکٹر مقیم بلوچ نے کہا ہے کہ منشیات معاشرے کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کی خاتمے کے لیئے مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی تاکہ آئندہ نسل کو اس ناسور سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف منشیات کے روک تھام اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں اینٹی نارکوٹیکس فورس ضلع چاغی کے تعاون سے چاغی تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دالبندین میں منشیات کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس میں اے این ایف و ایف سی کے حکام اورسرکاری آفیسران سمیت چاغی تیکوانڈو کے کمسن کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
ریلی کے شرکاء شہر کی مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد سول کلب دالبندین پہنچے جہاں منعقدہ تقریب سے اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر مقیم بلوچ سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی، پی پی پی چاغی کے جنرل سیکرٹری کامریڈ محمد نبی بلوچ ، فیض اللہ عابد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس نے ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے اس لیئے ہمیں اس لعنت سے چھٹکارا پانے اور اپنے آئندہ آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیئے مشترکہ کوششیں کرنے ہوں گی۔
مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے منشیات فروشی کی تدارک کے لیئے مستقل اور سخت اقدامات اٹھائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.