Live Updates

کراچی : ملازمین پر فائرنگ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،ملازمین مذاکرات کے لیے تیار ہیں بلڈوز نہ کیا جائے، وزیر اعظم کو چاہئیے کہ ملازمین سے بات چیت کریں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی احتجاجی ملازمین سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) : کراچی میں پی آئی اے کے احتجاج میں شریک ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں پُر امن احتجاج سب کا حق ہے ۔ پُر امن احتجاج میں دو ملازمین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ایسے مظالم کے خلاف اسٹینڈ لینا چاہئیے۔ انصاف نہ ملنے پر احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے۔حکومت ڈھائی سال میں مینجمنٹ ٹھیک نہیں کر سکی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ نجکاری پر ملازمین کو اعتماد میںلیا جائے اور ان کے خدشات کو دور کیا جائے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو بتائیں اور ملازمین کو اعتماد میں لیں کہ نجکاری سے کیا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر تلوار چلا کر یا گولیاں چلا کر مسائل کا حل نہیں نکالا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین پر گولی چلانے کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو جمہوریت کی سمجھ نہیں ہے۔ جمہوریت ڈنڈے اور بندوق سے نہیں چلتی۔وزیر اعظم فوری طور پر ملازمین سے بات چیت کریں۔پی آئی اے کو خریدنے والے اس سے پیسے کمائیں گے۔ وزیر اعظم کو چاہئیے کہ پی آئی اے پر لاگو کیا گیا لازمی سروس ایکٹ کو واپس لیا جائے۔ ملازمین مذاکرات کے لیے تیار ہیں بلڈوز نہ کیا جائے۔انہوں نے پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کو یقین دلایا کہ ہم پوری طرح سے آپ کے ساتھ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات