روزانہ کی بنیاد پر 100 کلو کی بوری اُٹھانے والے سید عبد الغنی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 16:08

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): ہم سب میں سے اکثر و بیشتر ہی اپنی نوکری یا روزمرہ کے کام کو لے کر یا تو اُکتا جاتے ہیں یا اُسے اپنی جان پر بہت سخت گردانتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو نے ہم سب کے اس نظریے اور تصور کو ختم کر دیا ہے۔ پشاور میں رہنے والے ایک ضعیف العمر سید عبد الغنی کی نوکری ہم سب سے کہیں زیادہ مشکل اور کٹھن ہے لیکن سعید عبد الغنی نے اپنے حالات اور مجبوری کو جواز بنا کر بھیک مانگنے کے خیال کو جھٹک دیا۔

(جاری ہے)

سید عبد الغنی روزانہ اپنی پیٹھ پر سو کلو کی بوری اُٹھا کر ایک کلو میٹر چل کر مطلوبہ بیکری پر پہنچاتے ہیں۔ اور یہ کام وہ گذشتہ 25 سال سے کر رہے ہیں۔ راستے میں ایک جگہ سید عبد الغنی کچھ سُستاتے بھی ہیں جس کے بعد وہ اُٹھ کر اپنی منزل کی جانب چلے جاتے ہیں۔ روزانہ کی بناید پر اس مزدوری کے سید عبد الغنی کو 300 روپے ملتےہیں۔ سید کا کہنا ہے کہ یہاں سے اُجرت لے کر میں سیدھا سبزی منڈی جاتا ہوں جہاں سے پیاز اور آلو لے کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں۔ اور مجھے اس پر فخر ہے کہ میں بھیک نہیں مانگتا۔